ذرائع
:
سدی پیٹ کے سی ایس آئی چرچ میں منعقدہ کرسمس تقاریب میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ غریب عوام کو باعزت اور پروقار زندگی
گزارنے کے مواقع فراہم کرنا بھارت راشٹرا سمیتی {بی آر ایس} کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست میں تمام مذاہب کے عید و تہواروں کو سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے۔